Sale!

The Demons Novel | Fyodor Dostoevsky | ابلیس کے پرستار

Original price was: ₨ 2,000.Current price is: ₨ 1,500.

Category: Author:

Description

یہ ناول محض داستان نہیں بلکہ ایک نوحہ ہے۔ ایک زوال پذیر تہذیب کا مرشید، ایک بے قرار روں کی پکار اور ایک ایسی قوم کا نوحہ جو وشنی کی جستجو میں اندھیرے کو گلے لگا لیتی ہے۔

دوستوئیفسکی نے ڈیمنز کو صرف لکھا نہیں، بلکہ دل کی گہرائیوں سے نچوڑا ہے ، جیسے اذیت کو خون کی روشنائی میں بدل کر قرطاس پر بہا دیا ہو۔ اس ناول کا پس منظر ایک ایسا روسی قصبہ ہے جو باہر سے ساکت ، مگر اندر سے بھڑکتا ہوا آتش فشاں ہے۔ ایسا منظر جہاں ہر چہرہ نقاب میں ہے اور ہر خیال بغاوت کی حدوں کو چھو رہا ہے۔

پیوتر در خودینسکی ایک ایسا شیطانی مبلغ ہے جس کی زبان زہر اگلتی ہے ، اور نکولائی اسٹاور وگن ایک ایسا پر کشش انسان ہے جو اندر سے اس قدر کھو کھلا ہے کہ اس کی خاموشی سناٹے سے زیادہ ہولناک محسوس ہوتی ہے۔ یہ دونوں کردار محض انسان نہیں، بلکہ نظریات کے بھٹکے ہوئے آسیب ہیں وہی ویمنز “جو انسان کی روح میں سرایت کر کے اسے اندر سے کھوکھلا کر دیتے ہیں۔

ڈیمینز” کی نثر میں ایک ایسی موسیقیت ہے جو ساز سے نہیں، آہ سے جنم لیتی ہے۔ اس میں چھے استعارے چہرے سے زیادہ دل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہر مکالمہ کسی ماتمی نوحے کی طرح لگتا ہے، اور ہر لمحہ ایک ایسا سوال بن جاتا ہے جس کا جواب صرف سنائے میں چھپا ہوتا ہے۔ کیریلوف کا جنون، شاتووف کی صداقت ، اور در خودینسکی کی سازشیں یہ سب ایسے خواب ہیں جن کی تعبیر صرف اذیت میں ملتی ہے۔

یہ ناول ایک آئینہ ہے، جس میں جھانکنے والا اپنے اندر کا وہ چہرہ دیکھتا ہے جو اجنبی بھی ہے اور سچا بھی۔ یہ چہرہ چیختا نہیں ، مگر دل کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔

دوستوئیفسکی کی یہ تخلیق ایک ایسی قیامت کی پیش گوئی ہے جو ہتھیاروں سے نہیں، خیالات سے آتی ہے۔ ناول کی زبان صوفی کے وجد میں ڈوبے ہوئے کلام کی طرح ہے۔ کبھی روشن، کبھی پر اسرار، کبھی گمبھیر۔ یہاں ہر لفظ ایک خنجر ہے جو روح کو چیرتا ہے اور انسان کو اس کی چھپی ہوئی حقیقت سے آشنا کرتا ہے۔

یہاں ایمان اور الحاد کی جنگ ہے ، عشق اور عقل کا تصادم ، اور وجو د و عدم کی وہ ازلی کشمکش جو ہر انسان کے باطن میں صدیوں سے جاری ہے۔

ڈیمینز کوئی عام ناول نہیں بلکہ ایک ایسا لافانی رزمیہ ہے جو ہر دور میں نئے مفہوم کے ساتھ زندہ ہو جاتا ہے۔ دوستوئیفسکی نے صرف ایک کہانی نہیں دی، بلکہ ایک آئندہ کا اندیشہ ، ایک فکری اذان، اور ایک آئینہ دیا ہے۔ جس میں ہر پڑھنے والا خود کو نئے زاویے سے دیکھتا ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “The Demons Novel | Fyodor Dostoevsky | ابلیس کے پرستار”

Your email address will not be published. Required fields are marked *