Sale!

ہندوفلسفہ-مذہب-اور-نظام-معاشرت-dr-syed-hamed-hussain-z-hindu-falsfa-mazhab-nizam-mashrat

Original price was: ₨ 500.Current price is: ₨ 375.

Description

ہندو فلسفے کا مطالعہ صرف فلسفے کے طالب علموں اور تہذیب انسانی کے عروج و ارتقاء میں دلچسپی رکھنے والے علماء کی ہی توجہ اپنی جانب مبذول نہیں کراتا بلکہ وہ ایک زندہ اور ترقی آشنا قوم کے روحانی اور سماجی نظریات کا پس منظر ہونے کے لحاظ سے ایک عام قاری کے لیے بھی واضح افادیت کا مالک ہے۔ ہندو فلسفے کے مطالعے سے ہمیں ایک ایسی لچک دار رنگا رنگ اور روادارانہ تہذیبی روایت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے جس کا بنیادی رجحان مختلف النوع عناصر میں ہم آہنگی اور توازن پیدا کرتا رہا ہے۔ ہم آہنگی اور یک جہتی کے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ کسی تہذیبی اشتراک میں شامل سماجی گروہ ایک دوسرے کی روایات اور نظریات کو واضحطور پر سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ سماجی معاملات میں تعصب، تنفر اور گریز کی بنیاد بسا اوقات دوسرے سماجی گروہوں کی تہذیبی روایات اور نظریات کے بارے میں کم علمی یا لا علمی پر ہوتی ہے۔ عام حالات میں لاعلمی ایک قسم کی ذہنی دوری کا سبب بنتی ہے اور کاجی معاملات میں یہ دوری جلد ہی مغائرت کی شکل اختیار کر لیتی ہے

لہٰذا اس کی ضرورت باقی رہتی ہے کہ ہندو فلسفہ مذہب اور کاجی نظام کا ایک ایسا تعارف پیش کیا جائے جس سے ہندو فکر عمل کے بنیادی رحجانات کا علم ہو سکے اور ان پہلوؤں سے واقفیت پیدا ہو سکے جن پر ہندو سماجی نظام مبنی ہے۔ کیونکہ روئے سخن عام قارئین کی جانب ہے اس لیے اس تعارف کو حوالوں، اقتباسات اور علمی مباحث سے بو جھل کرنا موزونیت نہیں رکھتا۔ ظاہر ہے جو قارئین ہندو فکر و فلسفے کے کسی پہلو کا خصوصی مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے یہ تعارف ناکافی ہو گا۔ اسی طرح جن قارئین کی توجہ صرف بعض رسوم و اشکال پر ہے یا ان کے پیش نظر ہندو سماج کے چند مخصوص افراد کے افعال کردار یا معتقدات ہیں، وہ بھی اس تعارف سے تشفی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ یہاں یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ کسی بھی روحانی نظریے

۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “ہندوفلسفہ-مذہب-اور-نظام-معاشرت-dr-syed-hamed-hussain-z-hindu-falsfa-mazhab-nizam-mashrat”

Your email address will not be published. Required fields are marked *