Sale!

پالنہار | غافر شہزاد | Ghaffar Shahzad | Palanhar

Original price was: ₨ 800.Current price is: ₨ 600.

Category: Author:

Description

“پالنہار” غافر شہزاد کا نیا ناول ہے اس سے پہلے اس کے چھ ناول جن میں ایک ناولٹ بھی شامل ہے، شائع ہو چکے ہیں۔

 اس ناول کا موضوع بھی غافر شہزاد  کے دوسرے ناولوں کی طرح بالکل الگ اور مختلف ہے۔ اخبار میں انتظامیہ اشتہار دیتی ہے کہ ایک بڑی مسجد کے بزنس ماڈل کے لیے پیشگی اہلیت کی درخواستیں مطلوب ہیں۔ اس سلسلے میں ماڈرن ویژن نامی فرم اپنے کاغذات جمع کراتی ہے اور پھر بزنس ماڈل کی تجویز کے لیے کام شروع کر دیتی ہے۔ شاہی مسجد سے حاصل ہونے والی آمدن، کام کرنے والے خدام، انتظامی امور کو دیکھنے والے افسران، ٹورسٹ گائیڈ، اپنا ذریعہ روزگار بنانے والے، اشیاء بیچنے والے، صفائی کا کام کرنے والے، تزئین و آرائش کے لیے کام کرنے والے اور بہت سارے دیگر لوگ جو کسی نہ کسی حوالے سے اس مسجد سے متعلق ہیں، ان سب کے بارے میں تمام ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ ماڈرن ویژن کی فرم کو اس وقت حیرت سے دوچار ہونا پڑتا ہے جب وہ اپنے ماہرین کی ٹیم کے سامنے یہ تمام ڈیٹا رکھتے ہیں۔ اس ٹیم میں معیشت، سیاست، مذہب، تاریخ، فن تعمیر، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں کے ماہرین شامل ہوتے ہیں جو جدید بنیادوں پر ایک جانب مسجد کے انتظامی امور کی بہتری کے لیے بزنس ماڈل بنانا چاہتے ہیں اور دوسری جانب وہاں سے حاصل ہونے والی آمدن کو اکٹھا کرنے اور اس کے بہترین استعمال کے لیے تجاویز پیش کرتے ہیں۔

ناول میں عبدالرحیم معمار اور اس کی پانچ نسلیں بھی کردار کے طور پر شامل ہیں،  جو مسجد کی تعمیر میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ برطانوی اور سکھ رجیم میں جو مسجد پر گزرتی ہے، اس کا تذکرہ بھی ہے، انجمن اسلامیہ اور انجمن نعمانیہ کے درمیان کشمکش، بھی سامنے آتی ہے۔ مسجد کو نماز کے علاوہ اور کس طرح کے اجتماع اور تقریبات کے لیے ،کن مقاصد کے تحت استعمال کیا جاتا ہے، سوشل اور پرنٹ میڈیا کا استحصال، اخباری رپورٹرز کا عمل دخل، یہ تمام باتیں اس ناول میں ہمیں حقیقی زندگی کے بہت قریب لے جاتی ہیں۔ ایک مسجد جو سجدہ گاہ ہے، وہاں سجدہ کم اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا اجتماع زیادہ ہوتا ہے، یوں مسجد ایک نمائشی عمارت بن جاتی ہے۔ اس المیے کو غافر شہزاد نے کس طرح ایک فکشن رائٹر کے طور پر دیکھا ہے، یہ سب اس ناول میں آپ کو پڑھنے کے لیے ملے گا اور پھر یہ نمائشی عمارت کس طرح حقیقی معنوں میں سجدہ گاہ میں، کیسے حالات میں تبدیل ہوتی ہے؟ یہ اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے، جس کا جواب ناول میں موجود ہے۔

ISBN 9786273002729

Pages 192

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “پالنہار | غافر شہزاد | Ghaffar Shahzad | Palanhar”

Your email address will not be published. Required fields are marked *