Sale!

ساندل بار | شاہد رضوان | Sandal Bar | Shahid Rizwan

Original price was: ₨ 1,000.Current price is: ₨ 500.

Category: Author:

Description

ساندل بار میرے نزدیک شاہد رضوان کا اب تک کا بہترین ناول ہے جو ان کی پہچان کہا جا سکتا ہے۔ اس ناول میں وہ اُس مقام پر نظر آتے ہیں کہ اب یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ شاہد رضوان اس عہد کا ایک اہم ناول نگار ہے۔

ساندل بار کہانی ہے مغل سامراج ، اُن کی پنجاب میں جارحیت اور اُس کے رد عمل میں ہونے والی مقامی مزاحمت کی ؟ جس میں مقامی نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دُلا بھٹی پنجاب کا ایک ایسا تاریخی کردار ہے جو جرات ، مزاحمت اور سماجی انصاف کی علامت بن چکا ہے۔ جس نے مغلوں کے ظلم اور استحصال کے خلاف آواز اٹھائی اور جان کی قربانی دی۔ یہی وجہ ہے کہ اُس کی بہادری کی کہانیاں آج بھی لوک گیتوں اور داستانوں کا حصہ ہیں ۔

شاہد رضوان نے اس تاریخی کردار کی جد و جہد کو ایک بار پھر اُردو ناول میں زندہ کر دیا ہے اور شاید اُردو ناول میں پہلی بار کسی نے ڈلا بھٹی کو موضوع بنایا ہے۔ جو کمال ہے وہ یہ کہ اُنھوں نے اس کہانی کو بے جا طوالت اور غیر ضروری تاریخی تفصیلات پر بلاوجہ کے صفحے ضائع کیے بغیر بنیادی واقعات کا ایسا تانا بانا بنا ہے کہ کہانی میں ریڈابیلٹی کی صفت پیدا ہو گئی ہے جو آج کل کم کم دکھائی دیتی ہے۔ اُس پہ مستزاد اُن کی بے ساختہ نثر ہے، اس قدر سہولت سے تاریخی بیانیہ تر اشنا کسی ماہر ناول نگار کا ہی کمال ہے۔

ناول میں دلا بھٹی کے کردار کے ساتھ ساتھ اُس کی ماں لدھی کے کردار پر بھی ناول نگار نے بہت محنت کی ہے مخصوص حالات و واقعات کے اندر اس کردار کا عمل اور رد عمل ، اُس کی دُور اندیشی اور اُس کا عزم ؛ ان اوصاف کو اس کردار میں جس طرح ناول نگار نے اُتارا ہے لگتا ہے ناول نگار اس کردار کے ساتھ کئی کئی راتیں جاگا ہے۔ لیکن یہی نہیں، صاف محسوس ہوتا ہے کہ ناول نگار نے اپنے اس ناول کے ہر کردار کے ساتھ قربت کے بڑے قیمتی لمحات بسر کیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر کردار اپنی نشست و برخاست، اپنی حرکات و سکنات اور گفتار میں متاثر کن ہے۔ علاوہ ازیں شاہ حسین کا کلام اور بابا نانک کے اقوال جس طرح ناول کا ناگزیر حصہ بنے ہیں اُس نے بھی ناول کی فضا کو قابل ذکر بنا دیا ہے۔

اُردو دنیا بلا شبہ اس ناول کا خیر مقدم خوش دلی سے کرے گی ۔ شاہد رضوان کے قلم کے لیے نیک تمنائیں۔

ایم – خالد فیاض

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “ساندل بار | شاہد رضوان | Sandal Bar | Shahid Rizwan”

Your email address will not be published. Required fields are marked *