کائنات کب اور کیوں پیدا ہوئی؟ بہت ہی پرانا سوال ہے، اتنا ہی پرانا جتنا کہ خود شعور انسانی۔ اب تک قطیعت کے ساتھ اس سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے اور کون جانے کہ ملے بھی کہ نہیں؟ سائنس دان اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر بھی کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ مگر سائنٹیفک کلئے بھی تو زاویہ نگاہ کے ادنی سے اختلافات یا کسی اور انکشاف سے سر تا سر بدل جایا کرتے ہیں۔۔۔ ہمارے اسلاف بھی تخلیق کائنات کے بارے میں سوچتے تھے، اور بڑی سنجیدگی سے سوچتے تھے ، انہوں نے ان اہم سوالوں کے جوابات بھی دیئے ، لیکن یہ جواب موجودہ سائنٹیفک طریقے پر نہیں تھے بلکہ وہ لوگ اپنے خیالات اور نظریات اس زمانے کے ماحول، ذہنی کیفیت اور مشاہدے کے مطابق کہانیوں اور افسانوں کے رنگ میں پیش کر گئے تھے اور کچھ زیادہ ترقی کر جانے پر نیم فلسفیانہ انداز میں بھی۔
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “تخلیق-کائنات-takhliq-e-qainat-ابن-حنیف-ibn-haneef” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.