Sale!

بڈھا گوریو | Badha Goriyo | ہنری ڈی بالزاک | نسیم ہمدانی | Honoré de Balzac | Father Goriot

Original price was: ₨ 900.Current price is: ₨ 600.

Categories: , Author:

Description

بالزاک کی” ہیومن کامیڈی “کا حصہ یہ ناول بوڑھا گوریو پیرس کی سوسائٹی کو بالخصوص اور باقی تمام معاشروں کو بالعموم جس طرح ننگا کرتا ہے اس کا جواب نہیں۔بڈھا گوریو جو ایک زمانے میں سویوں کا تاجر رہا ہے پیرس کے غلیظ سے علاقے کے ایک گھٹیا سے بورڈنگ ہاؤس میں رہ رہا جہاں قانون کا طالب علم راستیناک، ووتراں ،پوارے، مادان مشونو اور ایسے ہی عجیب و غریب کردار اس کے ساتھ کرایہ دار ہیں۔۔

بوڑھا گوریو جس کی زندگی کا واحد مقصد اپنی دونوں بیٹیوں کی خوشیاں اور سکون ہے اور اس سب کے لیے وہ اپنا سب کچھ تیاگ دیتا ہے۔ پر آخر میں اس کے ہاتھ نفرت انگیز معاشرتی رویے ،دھتکار ،کسم پرسی کی زندگی اور بھوک کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔ قانون کے طالب علم راستیناک کے ذریعے ہمارے سامنے پیرس کی الیٹ کلاس ( اور یہ بات ہر معاشرے کی الیٹ کلاس پر لاگو ہوتی ہے) کی جو حالت بیان کی گئی ہے اور ان کے رویوں کا جو نقشہ کھینچا گیا ہے وہ خوفناک ڈراونا اور ڈپریسنگ ہے(عجیب ہے نا کہ جس کلاس کے پاس دولت نہیں ان کی سب سے بڑی پریشانی دولت کا نہ ہونا غربت اور بھوک ہے اور دولت مندوں کے مسائل کی بھی الگ ہی نوعیت ہے) ۔ناول کا ہر کردار اپنے اپ میں عجیب الگ اور حقیقی سا محسوس ہوتا ہے یوں لگتا ہے یہ کہانی اور اس کہانی کی تمام کردار ہمارے ارد گرد ہی کہیں بستے ہیں۔اور پڑھتے سمے یہ کہانی اکثر اوقات اپ کو پیرس یا فرانسیسی معاشرے کی نہیں اپنے معاشرے میں بستے لوگوں کی لگتی ہے۔

نام کتاب – بڈھا گوریو

از – ہنری ڈی بالزاک ترجمہ نسیم ہمدانی

صفحات | 24

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “بڈھا گوریو | Badha Goriyo | ہنری ڈی بالزاک | نسیم ہمدانی | Honoré de Balzac | Father Goriot”

Your email address will not be published. Required fields are marked *