Sale!

وفا کیسی کہاں کا عشق | Wafa Kysi Kaha Ka Eshq Fiction HouseOpen media 1 in modal وفا کیسی کہاں کا عشق | Wafa Kysi Kaha Ka Ishq | لیو ٹالسٹائی

Original price was: ₨ 500.Current price is: ₨ 350.

Description

وفا کیسی کہاں کا عشق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔(لیوٹالسٹائی)

صفحات: 124


مشہور روسی ناول نگار لیو ٹالسٹائی کے ناول کریترز سوناٹا کا اردو میں ترجمہ وفا کیسی کہاں کا عشق
، اس ناول میں مغربی تہذیب کی منفی اور مصنوعی اقدار کے ساتھ ساتھ جاگیردارانہ معاشرے کی اخلاقی اور ذہنی پستی کو جنس کے حوالے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم اس ناول کے ذریعے ٹالسٹائی نے جن اخلاقی پہلوؤں کو دکھانے کی کوشش کی ہے وہ قابل قدر ہے۔ گرچہ جنس اور مرد و زن کے تعلقات آج کے دور کے عام ترین موضوعات ہیں لیکن اس کے باوجود جنس کو اس انداز سے نہیں دیکھا جاتا جس انداز میں ٹالسٹائی نے پیش کیا ہے۔

ناول کا آغاز ایک ریل کے سفر سے ہوتا ہے جہاں کچھ مسافروں کے درمیان محبت کے موضوع پہ بحث چھڑ جاتی ہے۔ اسی بحث کے دوران کہانی کا مرکزی کردار محبت کے موضوع پہ اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے جو بحث کے شرکاء کو ہتک آمیز اور غیر مناسب معلوم ہوتے ہیں۔ ناول کا بقیہ حصہ اسی مرکزی کردار کی داستان ہے جو وہ اپنے خیالات کی وضاحت پیش کرنے کے لئے سناتا ہے۔

ناول گرچہ مختصر ہے اور چند نشتوں میں بآسانی پڑھا جا سکتا ہے تاہم ٹالسٹائی کے فلسفے کو مکمل طور پہ سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ اسے ٹھہر کر اور تسلی کے ساتھ پڑھا جائے اور مرکزی خیال پہ گرفت کی جائے ورنہ یہ جنس کے موضوع پہ لکھا گیا ایک اور عام سا ناول ہی محسوس ہو گا۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “وفا کیسی کہاں کا عشق | Wafa Kysi Kaha Ka Eshq Fiction HouseOpen media 1 in modal وفا کیسی کہاں کا عشق | Wafa Kysi Kaha Ka Ishq | لیو ٹالسٹائی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *