Sale!

موت کی ریہرسل | Mot Ki Riharsal

Original price was: ₨ 500.Current price is: ₨ 250.

Category:

Description

“موت کی ریہرسل “کی رسید نہیں ہوتی!
(عارفہ شہزاد)
موت الجھا دیتی ہے
بندوقوں،خون اور قبروں کی مثلث میں
اسے نظموں میں رکھتے رکھتے
مصرعے تھک جاتے ہیں
ورق کالے ہو جاتے ہیں
اور سیاہی سے اٹے صفحوں سے
طلوع ہوتی ہے، ایک بے وطن عورت
فلسطین اور روہنگیا کا ماتم کرنے والوں کو
درکار ہے
کسی اور ملک کا ویزہ،
بلوچستان کے دکھ لکھنے کے لیے!
لفظوں کے ہاتھ پاوں نکلتے ہیں تو
ان کے سر قلم ہوجاتے ہیں
سر بریدہ نظموں کی لاشیں
چوراہے میں پھینک دی جاتی ہیں
لوگ تالیاں پیٹ پیٹ کر
قاتل کی مشاقی کو سراہتے ہیں
لاشیں کون دفنائے گا؟
لوگ تماشائی ہیں اور
موت ابھی ریہرسل میں مصروف ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “موت کی ریہرسل | Mot Ki Riharsal”

Your email address will not be published. Required fields are marked *