Description
جیسا کہ روسی سوشل ڈیموکریٹک لیبر پارٹی کی تیسری کانگرس کی قرارداد کے عنوان سے ظاہر ہے یہ بالکل اور مخصوص طور پر عارضی انقلابی حکومت کے سوال کے لئے وقف ہے۔ اس لئے عارضی انقلابی حکومت میں سوشل ڈیموکریٹوں کی شرکت اس سوال کا ایک جز ہے۔ دوسری طرف قرارداد صرف عارضی انقلابی حکومت کے بارے میں ہے اور کسی چیز کے متعلق نہیں۔ اس لئے یہاں عام طور پر حصول اقتدار وغیرہ کا سوال بالکل نہیں پیدا ہوتا۔ کیا کانگرس اس آخر الذکر سوال اور اس طرح کے دوسرے سوالوں کو الگ رکھنے میں حق بجانب تھی؟ بلا شبہ حق بجانب تھی کیونکہ روس کی سیاسی حالت کسی طرح بھی ایسے سوالوں کو فوری نہیں بناتی۔ اس کے برعکس اب سارے عوام نے مطلق العنانی کو ختم کرنے اور آئین ساز اسمبلی منعقد کرنے کا سوال اٹھایا ہے۔ پارٹی کا نگرسوں کو ایسے مسئلے لیکر فیصلے نہ کرنے چاہئیں جو کوئی نہ کوئی اہل قلم موقع بے موقع پیش کر دیتا ہے بلکہ ایسے مسئلے لینا چاہئے جو اس وقت کے حالات اور سماجی ارتقا کے معروضی دھارے کی وجہ سے بڑی سیاسی اہمیت رکھتے ہوں ۔
روسی سوشل ڈیموکریٹک لیبر پارٹی کی تیسری کانگرس کی قرارداد سے ہم عارضی انقلابی حکومت کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟
Reviews
There are no reviews yet.